ابنا: امریکی جریدے" اسٹریٹجی پیج" نے لکھا ہے کہ ہندوستان اب پاکستان کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتا بلکہ اب اس کا اصل حریف چین ہے۔ ہندوستان اب چین کے ہم پلہ بننے کی کوشش میں ہے ۔چین اپنے دفاع پر ہندوستان سے تین گنا زیادہ تقریباً سو ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہا ہے اور چین کی فوجی قوت عددی لحاظ سے ہندوستان سے دو گنا ہے۔ہندوستانی دفاعی حکام فوجی طاقت میں اضافے کے لیے مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چین کی جی ڈی پی ہندوستان سے تین گنا زیادہ ہے۔چین میں بھارت کی نسبت خواندگی کی شرح میں اضافہ،بہتر تعلیم اور بلند جی ڈی پی ہے۔چین کے پاس بڑے حجم کی نیوی فورس ہے اور ہندوستان اس کا مقابلہ کرنے کی بڑی کوشش کررہا ہے۔
.......
/110